بھٹکل:23؍ستمبر(ایس اؤ نیوز)سرکاری ہدایات کے مطابق طلبا میں انتخابات کے متعلق جانکاری اور شعوربیدار کرنے کے مقصد کو لےکر تعلقہ سرکاری ڈگری کالج بھٹکل میں انتخابات جانکاری پروگرام کا انعقاد کیاگیا۔
اوپوند سرکاری پی یوکالج کے شعبہ سماجی سائنس کے لکچرر روی نائک نے مقالہ نگار کی حیثیت سے انتخابی کارروائیاں ،سرگرمیاں کے عنوان پر تفصیلی خطاب کیا۔ پرنسپال دستگیر ہلیال نے پروگرام کی صدارت کی۔ کالج انتخابی کلب کی کوآرڈنیٹر بھاگیرتھی نائک نے نظامت کی۔ کامرس لکچرر اشونی نے استقبال کیا اور آخرمیں شکریہ اداکیا۔